کراچی (نمائندہ عکس)پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کا مقابلہ کراچی کے غدار ایم کیو ایم سے ہے۔خرم شیرزمان نے قائد آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اتوار کے روز احتجاج کی کال دی ہے، سارے دو نمبر لوگ عمران خان کے خلاف ہوگئے ہیں، اب پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کا مقابلہ کراچی کے غداروں ایم کیو ایم سے ہے، ایم کیوایم چار سال تک ہمارے ٹکڑوں پر پلتے رہے، یہ کہتے تھے دہشتگردوں کو آزاد کردو۔ پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ دوسرہ مطالبہ تھا دہشتگردی کا گڑھ نائین زیرو کا دروازہ کھول دو، تیسری ڈیمانڈ ان کی تھی ہمیں مال دو، ان کو ہم نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاکر رکھا۔خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی والے انہیں آئندہ ایک سیٹ بھی جیتنے نہیں دیں گے، کراچی والوں ان سے 10 ارب روپے کا حساب لو، اب پاکستان کے تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی مہم شروع ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غلط فہمی میں نہ رہیں اب یہ بھٹو کا دور نہیں، عمران خان نے نبی کریم کے ناموس کی جنگ لڑی، انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کی جنگ لڑی ہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے دنیا کو بتایا ہمارے نبی ہماری دلوں پر راج کرتے ہیں، شہباز شریف اس قوم کو بھکاری کہتے ہیں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔