لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو کراچی میں گیس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں فرانزک لیب کے ذریعے تحقیقات میں مدد کا مطالبہ کر دیا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سے آنے والی خبریں بہت تشویشناک ہیں، حکومت ابھی تک گیس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو نہیں پا سکی۔ پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ فرانزک لیب کے ذریعے اس کی تحقیقات میں مدد فراہم کرے۔ فرانزک لیب اس گیس کے کیمیائی عناصر کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔