شیخ امتیاز حسین

کراچی: شیخ امتیاز حسین پاکستان ایکسلینس کلب کے ایگزیٹو ممبر نامزد

کراچی( نمائندہ عکس آن لائن)پاکستان کے معروف بزنس مین ایم ڈی امتیاز انٹر پرائز،پریذیڈینٹ امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم ،ڈائریکٹر ملائشیاءپاکستان بزنس کونسل اورپریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی ایونیو شیخ امتیاز حسین پاکستان ایکسلینس کلب کے ایگزیٹو ممبر نامزدکردیا گیا ہے

اس موقع پر چیئرمین پاکستان ایکسلینس کلب حمید بھٹو نے شیخ امتیاز حسین کو ایگزیٹو ممبرنامزد ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے انہیں ایگزیکٹو پن پیش کی اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر محمد فیصل اور محمد کامران بھی موجود تھے چیئرمین پاکستان ایکسلینس کلب حمید بھٹو نے کہا کہ شیخ امتیاز حسین ایک منجھے ہوئے بزنس مین ہیں جن کا پاکستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے انہوںنے کہاکہ شیخ امتیاز حسین پاکستان کی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ پاکستان کے دیگر ممالک سے کاروباری روابط کو مضبوط کرنے ،ایکسپورٹ کو بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی مدد فراہم کرنے میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں حمید بھٹو نے کہا کہ شیخ امتیاز حسین تاجر براد ری کا سرمایہ ہیں جس پر تاجر برادری کو فخر ہے

انہوںنے کہا کہ شیخ امتیاز حسین پاکستان صنعتی انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے وہ حکومت کو وقتاََ فوقتاَََاپنی بہترین تجاویزبھی دیتے رہے ہیں جس سے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں بڑی مدد ملی ہے حمید بھٹو نے کہا کہ جب تک پاکستان کی معیشت ترقی نہیں کرے گی ملک ترقی نہیں کر سکے گا جس کے لئے تاجر برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی ،خوشحالی اور بہبود کے لئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوںنے کہاکہ شیخ امتیاز حسین ایک محب وطن تاجر رہنما ہیں جو پاکستان کی صنعتی و رفعت اور تاجر برادری کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

اس موقع پر معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین نے چیئرمین پاکستان ایکسلینس کلب حمید بھٹو اور دیگر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر انشاءاللہ وہ پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اوراپنی بہتری صلاحیتیں تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے اور ملکی معیشت کو بڑھانے میں صرف کریں گے انہوںنے کہاکہ تاجر برادری ملک کی معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملکی معیشت کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کی معیشت کو ترقی دینے اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے تا کہ ملک سے غربت ،مہنگائی اورف بے روزگارفی کا خاتمہ ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں