ممبئی(عکس آن لائن ) بالی وڈ کی نامور ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم ’تیس مار خان‘ میں کترینہ کیف کو کاسٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
ایک انٹرویو میں فرح خان کا کہنا تھا کہ وہ شروع کے دن سے کترینہ کیف کو اپنی فلم میں لینے کے خلاف تھیں۔انہوں نے بتایا کہ کترینہ نے اس سے قبل 8 فلموں میں اکشے کمار کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھیں، وہ ناظرین کو نئی جوڑی دینا چاہتی تھیں۔
2010 میں ریلیز ہونے والی فلم میں کترینہ کے ساتھ اکشے کمار نے مرکزی کردار کیا تھا۔’تیس مار خان‘ باکس آفس پر تو کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن اس کے ایک گانے ’شیلا کی جوانی‘ نے بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی۔