کاہنہ(نمائندہ عکس آن لائن) کاہنہ انڈس ہسپتال لاہور میں ایک روزہ بیسک لائف سپورٹ(بی ایل ایس)ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔
بی ایل ایس کورس میں سینئر انسٹریکٹر نرسوں ،ڈاکٹرزنے شرکت کی۔ کورس کی تقریب مہمان خصوصی ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن تھے۔ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نے کہا کہ بی ایل ایس کورس کے انعقاد کا مقصد ہسپتال میں موجود نرسوں کو ایمرجنسی حالات میں مریض کی جان بچانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔انھوںنے کہا کہ انڈس منیجمنٹ کی جانب سے ایسے کورسز کی مدد سے مریض کی دیکھ بھال میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔ایسے کورسز کی مدد سے کم وقت میں مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پیرامیڈیکل سٹاف کو ایسے کورسز لازمی کروائے جاتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مرض کی تشخیص کی جا سکے۔ ‘ ڈاکٹر فیض الحسن کے مطابق اس تربیت کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ایمرجنسی حالات میں لائے گئے شدید زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جان بچانے کے مختلف اور کارآمد طریقے سکھائے گئے ‘ تربیت کے شرکاءکو مختلف ویڈیو ز‘ تصاویر اور عملی مظاہرے سے شدید زخمی اور بے حوشی کی حالت میں لائے گئے مریضوں کو ”سب سے پہلے سے ضروری“کی بنیاد پر تربیت دی گئی جوکہ مریض کی جان بچانے کیلئے بہت کارآمد ہوتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اپنی نوعیت کی اس خصوصی تربیت میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتاہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارتی ہوئے مریضوں کا بہتر دیکھ بھال اور علاج کرسکتے ہیں ‘ انکا مزید کہنا تھا کہ کاہنہ انڈس ہسپتال میں اس قسم کے مزید تربیتی ورکشاس بھی منعقد کی جائیںگی تاکہ کاہنہ کے سب سے بڑے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لائے جانے والے سینکٹروں مریضوں کی جان بچانے میںمدد ملے۔