لہسن کی فصل

کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلا کی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہو سکتی ہے لیکن مرطوب موسم زیادہ خطرناک ہوتا ہے جبکہ نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اورتنوں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اور بعد میں ان کا رنگ سرخی مائل سا ہو جاتا ہے جس کے بعد متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگتے ہیں اوربیماری کی شدت کی صورت میں پودا مر جاتا ہے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ لہسن کے پتوں کے جھلسا کی بیماری سب سے پہلے لہسن کے پتوں کے سروں سے شروع ہوتی ہے جس سے فصل کے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ حملے کی شدت میں تمام پتے خشک ہو کر چڑ مڑ ہو جاتے ہیں جس سے لہسن کی گٹھیوں کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے اور پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات، مشاورت اور رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں