قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہا ہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظورشدہ دیسی اقسام کی کاشت سے بہترین پیداوارحاصل کرسکتے ہیں ، دیسی اقسام روما،نگینہ، پاکٹ اور نقیب جبکہ دوغلی اقسام میکر، جیوری، یوکی، ٹی 1359، ایڈن ایف 1،ریڈ چمپئن،ڈومی نیٹر اور فونٹوکی کاشت کریں جوکہ بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وسطی پنجاب میں ٹماٹر کی پنیری وسط نومبرتک کاشت کی جاسکتی ہے، پنجاب میں گزشتہ سال 18201ایکڑ رقبہ پر ٹماٹر کاشت کرکے 96269ٹن پیداوار حاصل کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر سے پلپ، چٹنی، کیچپ اور پیسٹ جیسی مصنوعات بھی تیار کی جاتی ہیں۔