کپاس

کاشتکار وں کو کپاس کی آئندہ فصل کو امریکن سنڈی سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)کاشتکاروں کو کپاس کی آئندہ فصل کو امریکن سنڈی کے نقصانات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکن سنڈی کپاس کو نقصان پہنچانے کے بعد درجہ حرارت کم ہونے پر زمین میں سرنگ بنا کر سرمائی نیند سوجاتی ہے اور جنوری کے بعد درجہ حرارت بڑھنے پر اس کے پیوپے پروانے بن کر نکل آتے ہیں اور اردگرد کی فصلوں پر انڈے دے کر تعداد میں بڑھنا شروع کردیتے ہیں اس لئے کپاس کے ایسے کھیتوں میں جہاں گندم یا کوئی اور فصل کاشت نہ کی گئی ہو وہاں کاشتکار کپاس کی چھڑیاں کاٹ کر 31 جنوری سے پہلے کھیت میں ہل ضرور چلائیں کیونکہ ہل چلانے سے زمین کے اندر موجود امریکن سنڈی کے پیوپے درجہ حرارت بڑھنے سے پہلے تلف ہو جائیں گے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے کہا کہ ہل چلانے کے لیے زمین کا وتر ہونا ضروری نہیں کیونکہ خشک زمین میں بھی ہل چلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے کھیتوں میں 31 جنوری سے پہلے ہل نہ چلایا گیا توآئندہ موسم میں امریکن سنڈی کا حملہ بڑھ جائے گا جس سے کپاس کی آنے والی فصل کو شدید نقصان پہنچ سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید مشاورت و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں