کارپٹس

کارپٹس دریاں اور میٹس کی برآمدات میں 26.44 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال 2019-20ء-04 میں جولائی تا اکتوبر کے دوران کارپٹس دریاں اور میٹس کی برآمدات میں 26.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء-04 میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 2ہزار 765ملین روپے مالیت کے کارپٹس دریاں اور میٹس برآمد د کیے گیے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء-04 کے اسی عرصہ کے دوران کارپٹس دریاں اور میٹس کی برآمدات 3ہزار 496ملین روپے تک بڑھ گئیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء-04 کے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء-04 کے اسی عرصہ کے دوران کارپٹس دریاں اور میٹس کی برآمدات میں 731 ملین روپے یعنی 26.44فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں