کاروبار میں آسانیاں پیدا

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان

کاروبار (عکس آن لائن ) کراچی میں تاجر اور کاروباری طبقے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کارروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔ حکومت کافرض ہے کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کرے۔
تاجروں سے ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز، وزیر بحری امورعلی زیدی، وزیر آبی وسائی فیصل واوڈا، گورنرسندھ عمران اسماعیل، مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی شریک ہوئے۔
تاجر وفد نے وزیراعظم کو کورونا کے حوالے سے کامیاب حکمت عملی پر مبارک باد دی اور کاروباری طبقے کو مراعات فراہم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیےمربوط پالیسی اختیارکی گئی۔ تعمیرات اور اس سے منسلک شعبوں کےفروغ سے روزگاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت کا مقصد کاروبار اور سرمایہ کاری کے نظام میں آٹومیشن لانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں