لاہور( عکس آن لائن)گز شتہ روز بھی صوبے بھر میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ۔سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کل 17 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اورپنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 6 مریض زیر علاج ہیں۔
رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 10 ،راولپنڈی میں 2 ،فیصل آباد میں ،2 جبکہ سرگودھا، گجرات اور وہاڑی میں ایک ،ایک ریکارڈ کی گئی۔