اسلام آباد (نمائندہ عکس) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہوچکے ہیں، اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے ، جلد پالیسی پلان بنایا جائیگا ،درآمدات میں کمی اور برآمدات تین ماہ میں بڑھ جائینگی ، آئی ایم ایف ، چین اور سعودی عرب سے پیسے مانگنا تو کچھ اچھا نہیں ہے ، آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہوجائیگی ۔
بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کی یکم تا 15اگست چھٹی ہے ، اس لئے ان سے میٹنگ میں تاخیر ہے ، زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ممالک سے ڈالرز ذخائر کی درخواست کی تھی ۔ دوست ممالک نے درخواست یہ کہہ کر رد کردی ، کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا ، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوست ممالک نے حکومتی ملکیتی اداروںنے حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ۔ دوست ملک مدد کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کو ایک اچھا سودہ دے رہا ہے ، روپے پر دباو¿ ایک دو ہفتے میں ختم ہوجائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آو¿ٹ فلو سے زیادہ ہوگی ۔اور شرح مبادلہ مستحکم ہوگا ۔ سرجری سے کوئی خوش نہیں ہوتا ۔ لیکن بعض اوقات یہ ضروری ہوتا ہے ۔