ڈی آئی خان (عکس آن لائن ) خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا ، حملے کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید اور 2زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو پولیوٹیموں کی سیکورٹی پر بھیجا جا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شکیل اورعطااللہ زخمی ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔