پاکپتن(نمائندہ عکس آن لائن) ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون، اڑھائی کلو سے زائد چرس جبکہ 200 گرام افیون برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر پاکپتن شہزاد گل نے میڈیا کو بتایا کہ دبنگ ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پراور کرائم فائٹر ڈی ایس پی صدر اکرام خان بلوچ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔
تھانہ صدر پولیس نے پل شاملاٹ کے قریب دوران گشت 11 ایس پی کے رہائشی محمد یسین ولد گاہرا چھینہ کو مشکوک جان کر گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 2600 گرام چرس جبکہ 200 گرام افیون برآمد ہوئی، پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں انکا قلع قمع ہونے تک انکے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔