لاہور(عکس آن لائن) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے بتایا کہ اللہ کا شکر میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور اب سیلف آئسولین کا دورانیہ مکمل کر کے گھر شفٹ ہوگیا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دبئی سے ملتان آئے تھے، وہ 24 گھنٹے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ ہوئے تھے اور ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر گھر چلے گئے تھے۔
مگر چند روز بعد دوست محمد مزاری نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا ہے لیکن سرکاری لیب سے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔