ٹرمپ

ڈونلڈٹرمپ نے کانگریس سے منظور کورونا وائرس ریلیف بل مسترد کردیا

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس سے منظوری پانے والے 900 ارب ڈالر کے کورونا وائرس ریلیف بل کو تذلیل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔امریکی صدر نے کورونا وائرس امدادی پیکیج کے بل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے قانون سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بل میں ترمیم کرتے ہوئے فی کس امداد 600 سے بڑھاکر 2 ہزار ڈالر کی جائے۔واضح رہے کہ امریکا کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے پیر کی رات کو یہ بل پاس کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں