عابد علی

ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کاصلہ مل گیا۔ عابد علی

کراچی(عکس آن لائن)کراچی ٹیسٹ کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر عابد علی کا کہنا تھا کہ ڈیبیو پر بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن مثبت سوچ کے ساتھ کھیلا اور اللہ تعالی نے سرخرو کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر عابد علی کو مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر عابد علی کا کہنا تھا کہ خاندان اور ساتھی کرکٹرز نے بہت حوصلہ افزائی کی،ڈیبیو پر بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن مثبت سوچ کے ساتھ کھیلا۔عابد علی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کاصلہ مل گیا،ناقابلِ فراموش پرفارمنس سے بڑھ کرفخر کاموقع نہیں ہوگا۔ابھرتے بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ محنت اورخود پراعتمادجاری رکھوں گا،ٹیم انتظامیہ کا اعتماد کرنے پرمشکورہوں، اس کے علاوہ عابد علی نے سری لنکاٹیم کی پاکستان آمداورکراؤڈ کی سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں