ڈرامہ کوئین میرا

ڈرامہ کوئین میرا کا بڑا اعلان،رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے کاانکشاف کر دیا

کھڈیاں خاص(عکس آن لائن)ڈرامہ کوئین میرا کا بڑا اعلان،رواں سال اکتوبرمیں شادی کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر بڑا انکشاف کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے شومیں بات چیت کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھاکہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کرنے جارہی ہیں تاہم میزبان کے سوال پر وہ کس سے شادی کررہی ہیں کا جواب گول کر گئیں۔ اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مذید اہم انکشافات بھی کیے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام بھی نہیں بتایا۔میرا کے ان انکشافا ت پر شوبز انڈسٹری کے مختلف حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میرا خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کے لیئے اس طرح کے اوٹ پٹانگ بیان دیتی رہتی ہیں یہ بیان بھی ان کے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں