ٹرین کی زد میں

چیچوکی ملیاں ریلوے لائن پر چلنے والا شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا

شیخوپورہ(عکس آن لائن)چیچوکی ملیاں ریلوے لائن پر چلنے والا شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے نا معلوم شخص کی نعش پولیس کے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق تقریبا40 سالہ شخص ریلوے لائن کے ساتھ پیدل چل رہا تھا کہ لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیاجاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کے حوالے کر دیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں