چینی

چینی کی فی کلو قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا

فیصل آباد (عکس آن لائن)چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی ہول سیل فی کلو قیمت 5 روپے اضافےکے بعد 114 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کو ہول سیل بازار میں چینی کی فی کلو قیمت 109روپے تھی۔ ہول سیل میں فی کلو قیمت 5 روپے اضافے کے بعد ریٹیل بازار میں چینی کا بھاو 120 روپے کلو ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں