بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے نیپال کی وزیر خارجہ آرزو رانا دوبے کو ہمدردی کا پیغام بھیجا۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور املاک کا نقصان ہوا ہے۔وانگ ای نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری تعزیت اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوشگوار ہمسائیگی پر مبنی پڑوسی ممالک کے تناظر میں چین اور نیپال ہمیشہ دکھ و سکھ میں برابر کے شریک رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ چین نیپال کی ضروریات اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق سیلاب سے بچاؤ میں نیپال کو حمایت اور مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے