نئی دہلی ( عکس آن لائن) بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سابق رکنِ پارلیمان نے دعوی کیا ہے کہ چینی فوج نے ایل اے سی پر مزیدآٹھ کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لداخ سے تعلق رکھنے والے سابق بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ تھپستن چیونگ نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال کشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج نہ صرف بھارتی علاقے میں گھس آئی ہے بلکہ اس نے 2 اہم بھارتی پوزیشنوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔سابق بی جیپی رکنِ پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں ٹینٹس میں رہ رہے ہیں جو ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ بھارتی سرکار فوجیوں کو مناسب شیلٹر فراہم کرے، بھارت اپریل کے آخری ہفتے سے لے کر اب تک فنگر فور سے آگے گشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔اس سے قبل بھارتی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ چینی فوج نے ایل اے سی کے ساتھ ایک ہزار کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 190 ملین پانڈ ریفرنس، میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
- ہم نے جلا وگھیرا وکیا تو جیل بھیج دیں ورنہ ذلیل نہ کریں ، علیمہ خان
- محسن نقوی کا اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبے کو مختصر وقت میں مکمل کرنے کا حکم
- چین مسئلہ فلسطین پر عرب ممالک کے کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے گا ، چینی وزارت خارجہ