مشرقی تیمور

چینی صدر کی  مشرقی تیمور کے نومنتخب صدر  کو  مبارک باد

بیجنگ (عکس آن لائن)
چینی صدر شی جن پھنگ نے جوزے مینوئیل  راموس ہورٹا  کو عوامی جمہوریہ مشرقی تیمور   کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 20 سال قبل چین اور مشرقی تیمور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون مضبوط  ہوا ہے اور دوطرفہ تعلقات نے بھی تیزی سے ترقی کی ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید  ہوئے ہیں۔

یہ دنیا کے دیگر بڑے اور چھوٹے ممالک کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ برابری اور جیت جیت کی بنیاد پر تعاون کرنے کی  ایک واضح مثال ہے. انہوں نے کہا کہ وہ  دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں  اور دونوں ممالک میں اچھی ہمسائیگی، باہمی اعتماد اور باہمی فائدے کی جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے صدر ہورٹا کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں