بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) لکسمبرگ کے گرینڈ ڈیوک ہینری البرٹ ، جو بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آئے تھے، نے چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین ایک عظیم شراکت دار ہے، انہوں نے بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار اور ہم نصیب معاشرے کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کے اہم تصورات کو بھی سراہا۔ ہینری نے کہا کہ چینی قوم کے عظیم اتحاد نے چین کو عظیم کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے اور چین کی جانب سے غربت کے مکمل خاتمے سے چینی عوام اور دنیا کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
ہنری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ لکسمبرگ اور چین رقبے کے اعتبار سے کافی مختلف ہیں لیکن فریقین کے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔لکسمبرگ پر امید ہے کہ چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرتے ہوئے مشترکہ طور پر عالمی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر ایک بہت اچھا اقدام ہے، جس کی لکسمبرگ حمایت کرتا ہے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔
ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین لکسمبرگ کے شاہی خاندان کی مضبوط حمایت اور چین-لکسمبرگ دوستی کے فروغ میں اہم کردار پر شکرگزار ہے۔ رواں برس چین اور لکسمبرگ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔چین۔ لکسمبرگ تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین لکسمبرگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسی روز صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شریک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس سمیت موناکو،منگو لیا،کرغیزستان،ارجنٹائن ، پولینڈ ،ایکوڈور ،متحدہ عرب امارات ،تاجکستان ،قطر ،ازبکستان کے سربراہان اور رہنماوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔