بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ کے شہر جن حوا میں لی زو ولیج اور ای وو انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی کا معائنہ کیا ، تاکہ مقامی خصوصیات کی حامل صعنتی ترقی ، دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
لی زو گاؤں میں 333 خاندانوں کے کل 706 افراد آباد ہیں۔ حالیہ برسوں میں، گاؤں انتظامیہ نے گاؤں والوں کی اوسط ماہانہ آمدنی میں 2،500 یوآن کا اضافہ کیا ہے، اور ہر سال دو لاکھ سے زیادہ افراد کو سیرو تفریح کے لئے راغب کیا جاتا ہے. ای وو انٹرنیشنل ٹریڈ سٹی چھوٹی اجناس کی دنیا کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ ہے ، جس کا موجودہ کاروباری رقبہ 6.4 ملین مربع میٹر سے زیادہ ہے ، جہاں 26 زمروں میں 2.1 ملین اشیاء ہیں ۔
2.1 ملین چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے یہاں ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں جس سے 32 ملین افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔ 2022 میں ، اس مارکیٹ کے تجارتی حجم نے 200 بلین یوآن سے تجاوز کیا تھا ۔