دہشت گرد حملے

چینی سفا رتخا نے کی جا نب سے کراچی میں دہشت گرد حملے کی شد ید مذ مت

اسلام آ باد (عکس آن لائن) چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے جنا ح انٹر نیشنل ائیر پورٹ کر ا چی کے قر یب پورٹ قاسم پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔پیر کے روز جا ری کر دہ بیان میں حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے گہری تعزیت کا اظہار کیا ، اور ان کے اہل خانے اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کرے، حملے کی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو سخت سزا دے اور پاکستان میں چینی شہریوں، چینی اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اور موثر اقدامات کرے۔

مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق دہشت گرد گروپ بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سندھ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ امپرووائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائس سے کیا گیا۔واضح رہے کہ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پورٹ قاسم پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے قافلے پر دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ حملے میں دو چینی اہلکار ہلاک، ایک چینی اہلکار زخمی اور متعدد پاکستانی اہلکار ہلاک یا زخمی ہو ئے