بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اٹھارہ اور انیس مئی کو چین کے صو بے شائین شی کے شہر شی آن میں ہونے والی چین و وسطی ایشیا سمٹ کی صدارت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ چین اور وسطی ایشا کے پانچ ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے اکتیس سالوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چھ ممالک کے سربراہان مملکت سمٹ منعقد کر رہے ہیں ۔ اجلاس کے دوران شی جن پھنگ اہم خطاب کریں گے ۔تمام شرکاء وسطی ایشیا کے ساتھ چین کے تعلقات اور اس کی ترقی کا جائزہ لیں گے اور چین – وسطی ایشیا میکانزم کی تعمیر اور مختلف شعبوں میں تعاون نیز مشترکہ دلچسپی کے اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
علاوہ ازیں سربراہان مملکت اہم سیاسی دستاویزات پر دستخط بھی کریں گے ۔ ترجمان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے یہ سربراہی اجلاس چین -وسطی ایشیا تعلقات کا نیا خاکہ تیار کرے گا اور باہمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔