بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے خلائی اسٹیشن سے خلائی سائنس کے تجرباتی نمونوں کا چھٹا بیچ شینزو 17 خلائی جہاز کے ساتھ کامیابی سے واپس لایا گیا۔ ان سائنسی تجرباتی نمونوں کا تعلق 23 سائنسی تجرباتی منصوبوں سے ہے ، جن میں 32 قسم کے زندگی سے وابستہ تجرباتی نمونے اور 18 قسم کے مادی نمونے شامل ہیں، جن کا کل وزن تقریباً 31.5 کلو گرام ہے۔
نمونے سب سے پہلے بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے اسپیس ایپلی کیشن انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر میں منتقل کیے گئے ۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کا اسپیس ایپلیکیشن سینٹر اسے سائنسدانوں تک پہنچائے گا۔
سائنس دان امراض کی روک تھام اور متعلقہ ادویات اور ویکسین کی ترقی کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے واپس لائے گئے حیات نما خلیوں کے نمونوں کا مطالعہ کریں گے۔
مواد کے سائنسی تجرباتی نمونے نئے مواد کی تیاری کے لیے معاونت فراہم کریں گے،اس کے علاوہ توقع ہے کہ چاند کی مٹی کو تقویت دینے والے مواد اور چاند کی مٹی میں موجود وسائل کے استعمال پر تحقیق میں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔