بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کی طرف سے منعقدہ 20ویں سالگرہ کے استقبالیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے 20 سالوں کے دوران اس کے ارکان کی تعداد 26 ہو گئی ہے ۔
اس عرصے میں تمام فریقین نے اچھے ہمسایوں کے طور پر دوستی اور سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا جاری رکھا ہے، سلامتی، معیشت، اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو گہرا کیا ہے، اور ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات اور علاقائی تعاون کے لیے ایک ماڈل قائم کیا ہے۔جمعہ کے روز
ماؤ نینگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کا بانی رکن ہے اور اس نے ہمیشہ شنگھائی تعاون تنظیم کو سفارتی ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد ، باہمی اعتماد، ہمہ جہتی تعاون کو بڑھانے، عالمی گورننس میں فعال طور پر حصہ لینے اور دنیا کے دیرپا امن اور مشترکہ خوشحالی میں حصہ ڈالنے کے لیے SCO کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مستقبل میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔