بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر براِئے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں، تائیوان علاقے میں ” تائیوان کی علیحدگی ” کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں، گروہوں اور شخصیات نے پیلوسی کے دورہ تائیوان پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ بدھ کے روزانہوں نے پیلوسی کی جانب سے ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو ہوا دینے ، تائیوان کو نقصان پہنچانے ، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان کشیدگی کو بڑھانے کی اشتعال انگیز سرگرمی کی مذمت کی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ یہ تائیوان میں وسیع رائے عامہ کی عکاسی ہے جو بیرونی طاقتوں کے ذریعے جوڑ توڑ ، ڈی پی پی انتظامیہ کے غلط اقدامات سے انکار کرتے ہیں، اور امن، ترقی اور بہتر زندگی چاہتے ہیں۔ ہم اسے سراہتے ہیں اور اس کی مکمل توثیق کرتے ہیں۔