چین

چین کے عسکری حکام کی امریکی وزیر دفاع کے بیان پر کڑی تنقید

بیجنگ (عکس آن لائن) سنگاپور میں 20 ویں شنگریلا ڈائیلاگ میں شریک چینی فوجی وفد نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دی۔ امریکی وزیر دفاع آسٹن کی جانب سے اسی روز اپنے خطاب میں چین کے خلاف بار بار جھوٹے الزامات کے جواب میں چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل جنگ جیان فینگ نے تائیوان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تین بنیادی حقائق پر زور دیا:اول، دنیا میں صرف ایک چین ہے، اور تائیوان چین کی سرزمین کا ایک جائز اور اٹوٹ حصہ ہے۔

دوم ، ایک چین کا اصول عالمی برادری کا عالمگیر اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی پاسداری کا صحیح ادراک ہے۔ سوم ، مادر وطن کی وحدت کے عظیم مقصد کو پورا کرنا تائیوان کے ہم وطنوں سمیت پورے چینی عوام کی مشترکہ خواہش اور مقدس فریضہ ہے۔ تائیوان کے بارے میں امریکی تبصرے حقائق کو نظر انداز کرنے اور سیاہ و سفید کو گڈ مڈ کرنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے امریکہ مسلسل ایک چین کے اصول کو کھوکھلا کر رہا ہے اور تائیوان کے ساتھ سرکاری تبادلوں کو مضبوط بنا رہا ہے۔ امریکہ چین کو محدود کرنے کے لیے تائیوان کا کے بنیادی مفادات سے متعلق ہے، اور پیپلز لبریشن آرمی قومی اقتدار اعلیٰ، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے بھرپور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں