چین

چین کی ویزا فری پالیسی کے اہل ائیر پورٹس اور ریلوے پورٹس کی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ اب سے زنگ چو شن زنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لی جیانگ سان ای انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور موہان ریلوے پورٹ چین کی 144 گھنٹے ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کے اہل ہوں گے۔ اب تک چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 37 پورٹس پر 144 گھنٹے ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی نافذ کی ہے۔

امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت 54 ممالک کے شہری موثر بین الاقوامی سفری دستاویزات کے ساتھ مذکورہ بالا پورٹس سے بغیر ویزا کےاور 144 گھنٹے کے اندر تصدیق شدہ تاریخ اور نشست کی حامل رابطہ ٹکٹ کے ساتھ کسی تیسرے ملک یا علاقے میں ٹرانزٹ کر سکتے ہیں اور وہ چین میں 144 گھنٹوں کے اندر قیام کے دوران سیاحت، کاروبار، دورے اور خاندانی میل جول سمیت قلیل مدتی سرگرمیاں انجام دےسکتے ہیں۔چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے متعلقہ حکام کے مطابق جب سے چین نے جنوری 2013 میں 72/144 گھنٹے ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی نافذ کی ہے، ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی نے ملک کے اعلی ٰمعیار کے کھلے پن کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں ،چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی ، اور اعلی معیار کے کھلے پن اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔