شہری ہوابازی

چین کی شہری ہوابازی کے ذریعے کارگو اور ڈاک نقل و حمل کے حجم میں سال بہ سال 13.9 فیصد اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن)
چین کے محکمہ شہری ہوابازی کی اطلاع کے مطابق ستمبر میں چین کی شہری ہوا بازی کی صنعت نے مجموعی طور پر 8 لاکھ ٹن کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا انتظام کیا جو ، سال بہ سال 13.9فیصد کا اضافہ ہے اور کارگو نقل و حمل کے حجم میں ماہانہ ریکارڈ قائم ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملکی راستوں پر 484000 ٹن کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا انتظام کیا گیا، جو سال بہ سال 7.5فیصد کا اضافہ ہےجبکہ بین الاقوامی راستوں پر کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا حجم 315000 ٹن تک جا پہنچا ، جو سال بہ سال 25.3فیصد کا اضافہ ہے۔

رواں سال جنوری سے ستمبر تک ، پوری صنعت نے مجموعی طور پر 6.489 ملین ٹن کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا انتظام کیا ، جو سال بہ سال 24.4فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں سے ملکی راستوں پر 3.887 ملین ٹن کا انتظام کیاگیا ، جو سال بہ سال 19.4فیصد کا اضافہ ہے جب کہ بین الاقوامی راستوں پر 2.603 ملین ٹن کا انتظام کیا گیا ، جو سال بہ سال 32.8 فیصد کا اضافہ ہے