چینی وزیر خا رجہ

چین کی سفارتکاری نے شورش زدہ دنیا میں استحکام پیدا کیا ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں سال 2024 میں بین الاقوامی صورتحال اور چینی سفارتکاری پر سمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔منگل کے روز
وانگ ای نے کہا کہ 2024 میں چین کی سفارتکاری نے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے سازگار بیرونی ماحول اور شورش زدہ دنیا میں قابل قدر استحکام پیدا کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین کے صدر مملکت کی سفارتکاری نے ایک شاندار نیا باب لکھا ہے جو پرامن ترقی اور جیت جیت تعاون کی قیادت کرتا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی پیش رفت ہوئی ہے اور باہمی تعاون کے تاریخی رجحان کو فروغ دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی جدیدکاری دنیا کے لئے نئے مواقع فراہم کرتی ہے اور دنیا بھر کے تمام ممالک میں جدیدکاری کے ترقیاتی رجحان کو فروغ دیتی ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ایک نیا ماڈل قائم کیا گیا ہے جس میں اتحاد اور خود انحصاری پرمبنی گلوبل ساؤتھ کی یکجہتی کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمہ جہت سفارتکاری میں نئی پیش رفت ہوئی ہے ، اور نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے ترقی پسند رجحان کو تقویت ملی ہے۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے ساتھ چین کا رابطہ اہم رجحانات اور تبدیلیاں دکھا رہا ہے۔ پہلے تو یہ کہ چین کی پالیسی اور تجاویز، خاص طور پر صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ اہم اقدامات کا بین الاقوامی برادری کی طرف سے تیزی سے خیر مقدم کیا گیا اور ان کی حمایت کی گئی ہے۔ دوسرا یہ کہ مختلف عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور بڑے گرم اور مشکل مسائل کو حل کرنے میں ، چین کی فعال شرکت پر توقع اور انحصار بڑھ رہا ہے. تیسرا یہ کہ دنیا میں چینی طرز کی جدیدکاری کی اہمیت تیزی سے واضح ہو رہی ہے، اور زیادہ ممالک چین کے کامیاب ترقیاتی راستے کو سمجھتے ہوئے تسلیم کر رہے ہیں .
وانگ ای نے کہا کہ 2025 میں بھی چین کی سفارت کاری ،امن، ترقی، تعاون اور مشترکہ مفادات کے علم کو بلند رکھے گی اور عالمی امن اور بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرتی رہے گی