چین

چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خودانحصاری

بیجنگ (عکس آن لائن)
17 سے 23 ستمبر تک، نیشنل سائنس پاپولرائزیشن ویک 2023 چین کے مختلف مقامات پر منایا جارہا ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ چین کا 20واں نیشنل سائنس پاپولرائزیشن ویک ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کو فروغ دینے سے لے کر ملکی ترقی کے سائنس پر انحصار تک ، چین نے ہمیشہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو بہت اہمیت دی ہے۔چین نے اپنے شہریوں کے سائنسی شعور کو بہتر بنایا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں قومی خود انحصاری کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سب سے پہلے بنیادی تحقیقات پر مبنی ہے۔ اس سال فروری میں صدر شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے اجتماعی مطالعاتی اجلاس کے دوران نشاندہی کی کہ بین الاقوامی سائنس اور ٹیکنالوجی کی مسابقت کے پیش نظر ، اعلیٰ سطحی سائنسی خود انحصاری کے حصول کے لیے بنیادی تحقیقات کو مضبوط بنانے اور کلیدی ٹیکنالوجی کے مسائل کا بنیادی حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

حالیہ برسوں میں، چین نے “بنیادی سائنسی تحقیقات کو جامع طور پر مضبوط بنانے پر متعدد آراء” اور بنیادی تحقیقات کے لیے دس سالہ منصوبہ جیسی پالیسیز جاری کی ہیں۔ بنیادی تحقیقات پر اخراجات 2012 میں 49.9 بلین یوآن سے بڑھ کر 2022 میں 195.1 بلین یوآن ہو گئے ہیں ۔ اعلیٰ سطحی اقدامات اور اخراجات میں اضافے کی بدولت، چین نے بنیادی تحقیقات میں کئی اہم پیش رفت کی ہیں، اور سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی بنیاد کو مسلسل مضبوط کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں