بیجنگ (عکس آن لائن) حال ہی میں،زلزلے سے متعلق قبل از وقت وارننگ ٹیکنالوجی، پالیسیوں، خدمات اور عملی اثرات اور منظم بحث کی روشنی میں سامنے آنے والی پہلی کتاب کی تقریب رونمائی صوبہ سی چھوان میں منعقد ہوئی۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
کتاب کے مصنف سی چھوان یونیورسٹی کے پروفیسر اور چھنگ دو ہائی ٹیک ڈیزاسٹر ریڈکشن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وانگ تون نے کہا کہ چین کی زلزلے کی ارلی وارننگ ٹیکنالوجی شروعات سے اب تک، چھوٹے پیمانے کے پائلٹ پروجیکٹس سے لے کر بڑے پیمانے پر اطلاق تک ،ملک میں زلزلے کی ارلی وارننگ ٹیکنالوجی میں مسلسل پیش رفت کی عکاسی ہے۔
سی چھوان چھنگ دو ہائی ٹیک ڈیزاسٹر ریڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی زلزلے کی ارلی وارننگ ٹیکنالوجی کا رسپانس ٹائم، قابل اعتماد اور دیگر بنیادی تکنیکی اشارے اور ایپلیکیشن سروس اسکیل دنیا میں سرفہرست ہیں اور اس نے نیپال، انڈونیشیا، ترکیہ اور دیگر ممالک کو خدمات فراہم کی ہیں۔