بیجنگ ( عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے متعلقہ سمندری علاقوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے متعلقہ سمندری علاقوں میں ہائیڈرو میٹرولوجیکل آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چین کے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔
تاحال ، بوائے نے اپنے اصل اسٹیشن پر اپنا آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ سائنسی مشاہدے کی حقیقی ضروریات کے مطابق ، چین کے متعلقہ اداروں نے اس کی آزادانہ تکنیکی ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔