بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، چین کی بیرونی تجارت کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 16.04 ٹریلین یوآن تھی، جو کہ سال بہ سال 8.3 فیصد زیادہ ہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن کے محکمہ شماریات اور تجزیہ کے ڈائریکٹر لی کے وین نے بتایا کہ کاروباری اداروں کی مدد کے لیے قومی ریلیف پالیسیوں کے ایک سلسلے کے نفاذ کے ساتھ، جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے بھی بیرونی تجارت کے فروغ اور معیار کو بلند کرنے کے لیے متعدد اقدامات اختیار کئے ہیں۔
ان اقدامات نے مؤثر طریقے سے بیرونی تجارتی منڈی کو متحرک کیا ہے۔ پہلے پانچ مہینوں میں، ملک میں درآمدی اور برآمدی اداروں کی تعداد میں سال بہ سال 5فیصد اضافہ ہوا، جس نے ملک کی بیرونی تجارت کی مسلسل ترقی کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے۔