چین

چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن) پیرس میں قائم اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم نے 7 جون کو اپنی تازہ ترین عالمی اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی، جس میں ایک بار پھر 2023 کے لئے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو 5.4 فیصد تک بڑھا دیا گیا۔ اس سے ایک روز قبل عالمی بینک نے بھی اپنی تازہ ترین گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ،جس میں رواں سال کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی 5.6 فیصد تک بڑھا دی گئی ۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کی اقتصادی شرح نمو 2022 میں 3.5 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 5.5 فیصد ہونے کی توقع ہے، کیونکہ چین کی بحالی خطے کی دیگر معیشتوں کی سست روی کو دور کر رہی ہے۔رواں سال چین کی معیشت مضبوطی سے ترقی کر رہی ہے ، ریٹیل سیلز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، صنعتی پیداوار بڑھی ہے اور چین کی معیشت میں مضبوط بحالی نے علاقائی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

او ای سی ڈی کی رپورٹ میں یہ اندازہ بھِی لگایا گیا ہے کہ 2023 میں امریکی معیشت میں 1.6 فیصد اضافہ ہو گا، جبکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال امریکی معیشت کی شرح نمو 1.1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں