چین

چین کا گرین مصنوعات ے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی خاطر مشترکہ اقدامات پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن) 13 ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس میں تجارت اور پائیدار ترقی پر ایک وزارتی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔چین کے وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنی خوبیوں اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کو اعلیٰ معیار اور سستی سبز مصنوعات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ، اور موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی عدم توازن جیسے مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
چین تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ گرین مصنوعات کی تجارت کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی خاطر مل کر کام کریں۔ چین الیکٹرانک ٹرانسمیشن کے لئے عارضی ٹیرف استثنیٰ کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتا ہے ، اور جلد از جلد ای کامرس مذاکرات کو مکمل کرنے اور کثیر الجہتی ڈیجیٹل تجارتی قوانین کی تعمیر میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتا ہے ، تاکہ پائیدار ترقی کے لئے نئے مواقع کا اضافہ کیا جاسکے۔

وانگ وین تھاؤ ے نشاندہی کی کہ یکطرفہ اور تحفظ پسندی عالمی پائیدار ترقی کے منافی ہے۔ چین ریگولیٹری جائزے کو مضبوط بنانے اور عالمی صنعتی اور رسد کی چینز کے استحکام اور لچک کو بڑھانے کی حمایت کرتا ہے، اور ڈبلیو ٹی او کے قانونی فریم ورک میں ترقی کے لئے سرمایہ کاری کی سہولت سے متعلق معاہدے کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، تاکہ ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی اور صنعت کاری میں سہولت فراہم کی جاسکے اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد کو فروغ دیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں