بیجنگ (عکس آن لائن) چین نے عوامی جمہوریہ چین کے متعلقہ قوانین کے مطابق امر یکی اسپیکر پیلوسی اور اُن کے قریبی رفقاء پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان سے امریکی حکومت کی جانب سےبین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے التواء سے متعلق پوچھا گیا۔ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ اگر امریکہ حقیقی طور پر ذمہ داری نبھانا چاہتا تو اسے پیلوسی کے دورہ تائیوان جیسی اشتعال انگیز کارروائی کو روکنا چاہیے تھا، اسے ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے میں اور چین کے آس پاس تعینات اپنے فوجی طیاروں اور بحری جہازوں کو واپس بلانا چاہیے تھا۔
اگر امریکہ حقیقی معنوں میں ذمہ دارانہ رویوں کا خواہاں ہے ، تو اسے کسی بھی آڑ میں چین کے داخلی امور میں مداخلت ختم کرنی چاہیے ، ون چائنا پالیسی کو نقصان پہنچانے کے اقدامات سے باز رہنا چاہیے ، امریکہ ۔تائیوان سرکاری تعلقات کی سطح کو مزید بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت فی الفور ختم کرنی چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے حال ہی میں ایک قرارداد منظور کی جس میں روس کو “دہشت گردی کی سرپرست ریاست” قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پانچ تاریخ کو یومیہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ امریکہ ہمیشہ اخلاقیات کی آڑ میں اپنی منشاء کے مطابق دوسرے ممالک پر لیبل لگانے کا خواہش مند رہا ہے ۔ امریکہ دوسرے ممالک کو دبانے اور ان پر قابو پانے کے لیے ہر قسم کے غلط الزامات کا استعمال کرتے ہوئے، تسلط پسندی، بالادستی اور غنڈہ گردی میں ملوث ہے۔ روس دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم قوت ہے اور اس نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فعال اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔یہ امریکہ کی بدنیتی پر مبنی بہتان تراشیوں سے تبدیل نہیں ہو گا۔