بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔
چین ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند رہا ہے۔ چین نے ہمیشہ بنگلہ دیش کی آزادی، خود مختاری ،علاقائی سالمیت اور بنگلہ دیشی عوام کی طرف سے آزادانہ طور پر منتخب کردہ ترقی کے راستے کا احترام کیا ہے اور بنگلہ دیشی عوام کے لیے ہمیشہ اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ پالیسی پر عمل کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش کی روایتی دوستی کی طویل تاریخ ہے۔ چین بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور چین-بنگلہ دیش جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔