بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق دفتر کی سنکیانگ میں انسانی حقوق سے متعلق نام نہاد جائزہ رپورٹ یکسر غیرقانونی ہے،جو جعلی معلومات پر مشتمل مغربی قوتوں کا سیاسی آلہ ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چاؤ لی جیان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اسلامی ممالک سمیت تقریباً ایک سو ممالک نے انسانی حقوق کونسل میں سنکیانگ کے بارے میں چین کے جائز موقف کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور یہ عالمی برادری کا عمومی موقف ہے۔
چاؤ لی جیان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ امریکہ کو اپنے ملک میں موجود نسلی امتیاز،گن وائلنس،آبائی باشندوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،پناہ گزینوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں،انسانی اسمگلنگ،جعلی معلومات کے پھیلاو ،یک طرفہ پابندیوں کے بے جا استعمال سمیت انسانی حقوق سے متعلق دیگر معاملات پرسنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے۔