چین

چین نے پانامہ نہر کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پاناما کے عوام کی حمایت کی ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا کہ پاناما نہر امریکہ کا ایک اہم قومی اثاثہ ہے اور دھمکی دی کہ امریکہ پاناما نہر کو واپس لے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاناما کے صدر جوز رال مولینو کا اس حوالے سے دیا گیا بیان چین کے مشاہدے میں ہے۔ پاناما نہر پاناما کے عوام کی ایک عظیم تخلیق اور ایک سنہری آبی گزرگاہ ہے جو دنیا بھر کے ممالک کے لئے باہمی رابطے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ چین نے پانامہ نہر کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے پاناما کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کی ہے ، اور چین ہمیشہ کی طرح نہر پر پاناما کی خودمختاری کا احترام کرے گا اور نہر کو مستقل طور پر غیر جانبدار بین الاقوامی آبی شاہراہ کے طور پر تسلیم کرے گا۔