بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتا ہے۔پیر کے روز انہوں نے کہا کہ چین ، چین پاک تعلقات اور چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے مثبت بیانات کو سراہتا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور پاکستان کے تمام حلقوں کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان یقیناً ملک کی ترقی کے نصب العین میں نئی اورمزید کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔