اقوام متحدہ

چین نے سری لنکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کر دی

بیجنگ (عکس آن لائن)جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51ویں اجلاس میں سری لنکا کے انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ ڈائیلاگ میں تقریر کی۔منگل کے روز انہوں نے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے سری لنکا کی کوششوں کی تعریف کی، اور سری لنکا پر دباؤ ڈالنے اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے انسانی حقوق کے مسائل کو استعمال کرنے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

چھن شو نے کہا کہ چین سری لنکا کے انسانی حقوق کے فعال فروغ اور تحفظ کو سراہتا ہے، خاص طور پر مفاہمت اور تعمیر نو اور انسداد دہشت گردی کے فروغ میں سری لنکا نے مسلسل کوششیں جاری رکھی ہیں۔سری لنکا کے روایتی دوست اور ہمسایہ کی حیثیت سے، چین قومی اقتدار اعلی اور آزادی کے تحفظ، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور اقتصادی بحالی کے لیے سری لنکا کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ یقین ہے کہ سری لنکا کی حکومت وقتی مشکلات پر قابو پانے کے لیے عوام کی رہنمائی کر سکے گی۔

چھن شو نے مزید کہا کہ سری لنکا سے متعلق انسانی حقوق کونسل کی قرارداد سیاست کی پیداوار ہے جو غیر جانبداری، معروضیت اور غیر انتخابی اصولوں کے برعکس ہے، جسے سری لنکا نے تسلیم نہیں کیا۔ نیز سری لنکا میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں مثبت کردار ادا نہیں کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں