زلفی بخاری

چین میں موجود تمام پاکستانیوں سے رابطہ ہے،ایک ہزار فون کالزموصول ہوئی ہیں،زلفی بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی پاکستانی طالبعلم کوچین سے نہیں نکالا گیا چین میں موجود تمام پاکستانیوں سے رابطہ ہے، پاکستانی طالبعلم گھبرائے ہوئے ہیں، پریشان ہیں۔

وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق چین میں کروناوائرس کی صورتحال کودن رات مانیٹرکیاجارہا ہے، کروناوائرس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالبعلم گھبرائے ہوئے ہیں،پریشان ہیں،ایک ہزار فون کالزموصول ہوئی ہیں، طالب علموں کو مفت کھانے کی فراہمی کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں۔صرف پاکستانیوں نہیں بلکہ چین کے بارے میں بھی سوچناہے ،

برطانیہ چودہ دن کی قورنٹائین فراہم کر رہا ہے ، ہم بھی کرنے کے لیے تیار ہیں، چین کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ وہ خطرناک وائرس کے خلاف جدوجہد کررہا ہے۔یاد رہے چین میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد چین میں مقیم طلبہ کے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں، والدین نے حکومت سے بچوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں