بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کے جنوبی صوبہ گوانگ سی میں لاؤس کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سلومکسے کوماسیتھ کے ساتھ ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق
وانگ ای نے کہا کہ چین، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اسٹریٹجک اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے لاؤس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ، آسیان کےعارضی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے میں لاؤس کی مکمل حمایت کرتا ہے اور لاوس کے ساتھ علاقائی امن و ترقی کی مجموعی صورت حال کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنے پر تیار ہے۔
سلو مکسے کوما سیتھ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی ترقی اور چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ کے ذریعے مزید خوشحال اور طاقتور بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاؤس -چین ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے ایکشن پلان کا نیاورژن نافذ کرنے اور لاؤس-چین ریلوے کے زیادہ سے زیادہ اقتصادی اثرات کو فروغ دینے کے لیے لاوس ، چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے.
فریقین نے جنوبی بحیرہ چین اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔