بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خا رجہ کے تر جمان چاؤ لی جیان نے کہا ہےکہ گزشتہ 10 سالوں میں چین کی معیشت کی اوسط شرح نمو 6.6 فیصد رہی ہے اور عالمی اقتصادی نمو میں اوسط شراکت کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور سب سے بڑا تجارتی ملک ہے. چین ہمیشہ ایک کھلی عالمی معیشت کا حامی اور اسے آگے بڑھانے والا ملک رہا ہے۔ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیا، عالمی ترقیاتی اقدامات پیش کئے، چین کے ترقیاتی مواقع کا اشتراک کیا اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ میں مسلسل حصہ لیا ہے۔. کھلا پن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے اور بیرونی دنیا کے لیے چین کے کھلے پن کا دائرہ کار وسیع تر ہوگا۔ چین ، چینی طرز کی جدیدیت کے راستے پر کاربند رہتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کھلا اقتصادی نظام تعمیر کرے گا اور عالمی اقتصادی بحالی کے لیے تحریک فراہم کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار نے عالمی بینک کے سابق ماہر اقتصادیات وجیرا کے ایک انٹرویوکا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چین کی پائیدار اقتصادی ترقی عالمی معیشت کومزید قوت محرکہ فراہم کرے گی ۔ چین اقتصادی عالمگیریت کی تاریخ کی درست سمت میں کھڑا ہے۔ چین کے اعلی معیار کی ترقی کے امکانات وسیع ہیں، جو عالمی اقتصادی بحالی کے لئے زیادہ اعتماد اور مواقع لائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کر نا چاہئے، چینی صدر
- چین ساموا کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی نا ئب صدر
- چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا
- چینی فوج کا امریکی لڑاکا طیارے کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر انتباہ