بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نےبیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زیمبیا کے صدر ہاکینڈےہیچی لیما سے ملاقات کی۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا کہ چین اور زیمبیا کے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ اگلے سال چین اور زیمبیا سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔
مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں چین اور زیمبیا کے درمیان دوستانہ تعاون کی سطح اور اتحاد وتعاون کو مضبوط اور بہتر بنانا چاہیے ، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنا چاہیے ، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ اور دونوں عوام کی مشترکہ توقعات پر پورا اترنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔
مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ”، گرین ڈیویلپمنٹ، ڈیجیٹل اکانومی، سرمایہ کاری تعاون، معائنے اور قرنطینہ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ فریقین نے شراکت داری کے لئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام پر عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ زیمبیا کا مشترکہ بیان جاری کیا۔
مذاکرات سے قبل شی جن پھنگ نےعظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر سکوائر میں صدر ہیچی لیما کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی ۔ شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان اور صدر ہیچی لیما کی اہلیہ مو ٹنگا بھی استقبالیہ تقریب میں شریک تھیں۔ اس دن دوپہر کے وقت چینی صدر اور ان کی اہلیہ نے زیمبیا کے صدر اور ان کی اہلیہ کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔